میڈیا ٹیک کے سی ای او نے کہا ہے کہ کمپنی کے پہلے 5 G موڈیم ہیلیو ایم 70 (Helio M70) کی حامل ڈیوائسز 2019 کی پہلی ششماہی میں منظر عام پر آ سکتی ہیں۔ لیکن کمپنی انٹیگریٹڈ 5G چپ سیٹ پر بھی کام کر رہی ہے۔ یہ چپ سیٹ اگلے سال کے آخر میں منظر عام پر آئےگا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس دوسرے چپ سیٹ کی حامل ڈیوائسز 2020 میں منظر عام پر آئیں گی۔
M70 موڈیم چپ سیٹ کا حصہ نہیں، بلکہ یہ انفرادی حیثیت میں کام کرتا ہے۔
لگتا ہےمیڈیا ٹیک اپنے 5G موڈیم ایپل کو فراہم کرنا چاہتا ہے چونکہ ایپل انٹل کے فراہم کیے گئے ایکسٹرنل موڈیم چپ ہی استعمال کرتا ہے۔ کوالکوم کے 5Gموڈیم بھی ایکسٹرنل چپ کی صورت میں ہیں۔
چپ سیٹ میں انٹیگریٹ ہوئے موڈیم کو زیادہ ترجیح دی جاتی ہے کیونکہ اس سے لاگت کم ہو جاتی ہے۔ ایپل کو تو قیمت کا مسئلہ نہیں لیکن دوسری سمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں لاگت کم کرنے پر زور دیتی ہیں۔
میڈیا ٹیک اپنے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بجٹ کو 5G ٹیکنالوجی کی ڈویلپمنٹ کو خرچ کر رہا ہے۔ کمپنیوں کےلیے5G ٹیکنالوجی کے میدان میں داخل ہونے کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔ جلد ہی 5Gمیں ہونے والی سرمایہ کاری 4G سے بڑھ جائے گی۔
میڈیا ٹیک 5G چپ سیٹ پر کام کر رہا ہے، اگلے سال کےآخر تک پیش کیا جائے گا
Reviewed by Author AR
on
November 07, 2018
Rating:
No comments: