حالیہ کچھ عرصے میں 5G کی دوڑ میں بہت شدت آ گئی ہے۔ امریکی فون کمپنیاں بہت تیزی سےا س ٹیکنالوجی پر بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔ ہر کمپنی چاہتی ہے کہ ”پہلے 5G نیٹ ورک“ کا اعزاز اسے ہی حاصل ہو۔ دوسری طرف موبائل فون کمپنیاں بھی ایسے سمارٹ بنانے کی تیاریوں میں ہیں جو اس ٹیکنالوجی کو سپورٹ کریں۔ دنیا کی سب سے بڑی سمارٹ فون کمپنی ایپل اُن کمپنیوں میں شامل نہیں جو اگلے سال بھی 5G ہینڈ سیٹ جاری کریں گی۔
ایک نئی رپورٹ کے مطابق پہلا 5G آئی فون 2020 میں آ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایپل کے 5G آئی فونز میں انٹل کے 10 -نینو میٹر 8161 موڈیم استعمال کیےجائیں گے۔ انٹل 2016 سے کوالکوم اور انٹل کے موڈیم ہی استعمال کر رہا ہے لیکن لگتا ہے کہ ایپل نے کوالکوم کے ساتھ کاروبار کافی کم کر دیا ہے۔
حالیہ تجربات کے مطابق نسبتاً پرانے 8060 موڈیم نے حوصلہ افزاء نتائج فراہم نہیں کیے۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ انٹل چپ سے نکلنے والی حرارت کو کم کرنے کے لیے کوشاں
اس وقت بہت سی امریکی کمپنیاں ملی میٹر ویو کا استعمال کر رہی ہیں۔ 5G کےلیے الیکٹرو میگنیٹک ریڈی ایشن 30 سے 300 گیگا ہرٹز کے درمیان ہے۔ موجودہ 8060 موڈیم حرارت کے معاملے میں اس بینڈوڈتھ پر بہت زیادہ گرم ہوتے ہیں، جس کا بیٹری لائف پر منفی اثر پڑتا ہے۔
ذرائع کے مطابق انٹل کو اس مسئلے کا حل نکلنے کا یقین ہے لیکن اگر انٹل کے ساتھ مسئلہ برقرار رہا تو ایپل متبادل کے طور پر میڈیا ٹیک کے چپ استعمال کرے گا۔
سام سنگ، ہواوے اور شومی جیسی کمپنیاں جو اینڈروئیڈ سمارٹ فونز بناتی ہیں، وہ اپنی ڈیوائسز میں کوالکوم کے X50 5G موڈیم استعمال کریں گی۔ یہ موڈیم زیادہ حرارت خارج نہیں کرتے۔
انٹل کے موڈیم کے ساتھ پہلا 5G آئی فون 2020 میں آ سکتا ہے
Reviewed by Author AR
on
November 07, 2018
Rating:
No comments: