اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے ہوشیار!!! گوگل سے چھپنا بہت مشکل۔

دنیا کا معروف ترین سرچ انجن گوگل اپنے کسٹمرز کو اس وقت بھی تلاش کرسکتا ہے جب وہ اپنے اینڈرائیڈ فونز کے فنکشن کو بند کردیتے ہیں۔

صارفین کی جانب سے لوکیشن سروسز بند ہونے کے باوجود بھی زیادہ تراینڈرائیڈ اسمارٹ فونزلوکیشن سے متعلق معلومات گوگل کو بھجواتے ہیں۔ یہ سب کچھ اس طرح سے ہوتا ہے جب اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے یوزرزگوگل پلے سروس کواستعمال کرتے ہیں۔

لیکن اس سروس کو بند کرنے کے بعد بھی ان کے موبائل سگنلزگوگل کے پاس جاتے رہتے ہیں۔ اینڈرائیڈ فونزصارف کے اطراف میں موجود اسمارٹ فونز سے معلومات اکٹھی کرتے ہیں، جس سے صارف کی لوکیشن معلوم ہوجاتی ہے۔اس کے بعد یہ معلومات گوگل کو بھیج دی جاتی ہیں۔

سیٹنگز میں لوکیشن سروسز بند ہونے پر بھی حتیٰ کہ فون میں سم کارڈ نہ ہونے پر بھی اسمارٹ فونز یہ معلومات اکٹھی کرتے ہیں اوراس چیزکوروکنے کیلئے کوئی آپشن موجود نہیں۔

دوسری جانب خفیہ طریقے سے لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے سے متعلق گوگل کا موقف ہے کہ یہ سب کچھ اس لئے کیا گیا، کیونکہ گوگل پیغامات کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔

اینڈرائیڈ یوزرز کی نقل و حرکت پر گوگل کے پاس گیارہ ماہ کا ڈیٹا موجود ہے۔

اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے ہوشیار!!! گوگل سے چھپنا بہت مشکل۔ اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے ہوشیار!!! گوگل سے چھپنا بہت مشکل۔ Reviewed by ARK Dunya on April 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.