آج آپ لوگوں کو اسمارٹ فونز کے کچھ خفیہ فیچرز بتانے جارہا ہوں جو آپ کی زندگی میں مزید آسانیاں پیدا کر سکتی ہیں۔
٭اسمارٹ لوک
اگرآپ کو بھی فون بار بار ان لوک کرنا عذاب لگتا ہے تو اس پریشانی سے بچنے کیلئے آپ کے اسمارٹ فونز میں ایک اچھا فیچر موجود ہے جسے اسمارٹ فون کی سیٹنگ کے آوپشن میں جا کر دیکھاجا سکتے ہیں۔ ‘اسمارٹ لوک’ کے نام سے یہ فیچر آپ کو اپنی سیٹنگ میں ملے گا جسے آپ کلک کر کے وہ جگہیں سیٹ کرسکتے ہیں جہاں آپ کو اپنا فون لوک کرنے کی ضرورت نہیں۔
٭ڈو ناٹ ڈسٹرب
اسمارٹ فونز میں بہت سے ایسے فیچرز موجود ہوتے ہیں جنہیں بظاہر ہم نے دیکھا تو ہوتا ہے لیکن اس کا کبھی استعمال نہیں کیا ہوتا۔ اسی طرح اسمارٹ فونز میں موجود ‘ڈو ناٹ ڈسٹرب’ کا آپشن بھی ہوتا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی میٹنگ یا کام کے وقت ان لوگوں کے نمبر سیٹ کرتے ہیں جن کی کالز اٹھانا آپ کیلئے ضروری ہوتی ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئےسب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں ، اس کے بعد ساونڈ کے آپشن میں ڈو ناٹ ڈسٹرب پر کلک کریں۔ وہاں جاکر آپ کو ‘پریوریٹی اونلی سیٹنگ’کا آوپشن دکھا گا جس میں آپ صرف ان لوگوں کے نمبر سیٹ کرسکتے ہیں جن کی کال آپ تک پہنچے گی۔
٭دل کی ڈھرکن ناپنا
جی ہاں! آپ اپنے اینڈارائڈ فونز سے اپنے دل کی ڈھرکن کی پیمائش کرسکتے ہیں۔ اس کیلئے پلے اسٹورز میں جاکر ‘انسٹینٹ ہیرتھ ریٹ’ ایپلیکیشن ڈاون لوڈ کریں اور ایپلیکیشن کھول کر شہادت کی انگلی کیمرے کے لینس پر رکھے جس کے کچھ سیکنڈ بعد ایپلیکیشن آپ کے دل کی ڈھرکن خود بتا دے گا۔
٭اسکرین میگنیفائر
یہ فیچر ان صارفین کیلئے بےحد مفید ہے جن کی آنکھیں کمزور ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے سب سے پہلے سیٹنگ میں جائیں اور ایکسیس بلیٹی کے آپشن دبائیں جس کے بعد میگنیفکیشن کا آپشن سلیکٹ کریں ۔ اب آپ ڈسپلے اسکرین پر ان حصہ کے ڈبل ٹیب کرکے زوم اِن کرسکتے ہیں جوبعض اوقات آپ کو چھوٹی اسکرین پر واضح نہیں ہورہےہوتے۔
٭گیسٹ موڈ
کچھ لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ وہ دوسروں کے فون کو پورا جائزہ لینے لگتے ہیں جو کہ ایک بُری بات ہے البتہ انہیں روکنے کیلئے بھی اسمارٹ فون میں ایک دلچسپ فیچر موجود ہے۔ کسی اور کو اپنا فون دینے سے پہلے نوٹیفکیشن پینل پر جائے اور وہاں اپنے اواٹار پر کلک کریں ، کلک کرنے کے بعد آپ کے سامنے تین آپشن آئیں گے ۔ ان میں سے ‘ایڈ گیسٹ’ کلک کریں اور ‘گیسٹ موڈ’ پر فون لگا دے ۔ اب سامنے والا شخص آپ کا پرسنل ڈیٹا یا ایپس نہیں دیکھ سکے گا۔
٭اِن ورٹ کلرز
اس سیٹنگ کی مدد سے آپ رات میں اپنے فونز پر ضروری دستاویز یا کتاب پڑھ سکتے ہیں اور پڑھتے ہوئے آپ کی آنکھیں بھی نہیں تھکیں گیں۔ فیچر استعمال کرنے کیلئے سیٹنگ میں جاکر ایکسس بلیٹی کے آپشن پر کلک کریں اور ‘کلر ان ورژن ‘ کے آوپشن کو اُن کرلیں۔
٭سسٹم اسٹیٹس
اگر کوئی آپ کو کہے کہ آپ حد سے زیادہ اسمارٹ فون استعمال کرتے ہیں تو انہیں نیچا دکھانے کیلئے آپ اس ٹول کو استعمال کر سکتے ہیں۔ سیٹنگز میں موجودبیٹری کے آپشن میں جائیں اورلاسٹ 7 ڈیزکے برابر میں موجود ڈائل کی پر کلک کریں۔ یہاں آپ کو سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپلی کیشن کی ایک لسٹ اعداد شمار کے ساتھ نظر آجائے گی۔
No comments: