اسمارٹ فون خریدنے سے پہلے یہ 5 فیچرز ضرور دیکھیں۔

اسمارٹ فون خریدنے سے پہلے لوگ اپنے دوست احباب سے مشورہ کرتے ہیں اور پھر فیصلہ کرتے ہیں کہ کون سا اسمارٹ فون خریدنا چاہیئے۔

کچھ لوگ فون خریدنے سے پہلے اپنا بجٹ بھی دیکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ ان کے بجٹ میں ہی کوئی معیاری اسمارٹ فون آجائے۔ اسمارٹ فون خریدنے کے لئے بجٹ ایک اہم حصہ تو ہے لیکن ضروری نہیں ہے کہ آپ کے بجٹ میں اچھا اور معیاری فون آجائے۔

اسمارٹ فون خریدنے کے لئے بجٹ کے ساتھ جن دوسری چیزوں کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے، جن کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے۔ ضروری نہیں ہے کہ اسمارٹ فون میں جتنے زیادہ فیچرز ہوں گے وہی اسمارٹ فون بہترین ہوگا، بلکہ اسمارٹ فون میں بنیادی چیزیں بہترین ہوں گی تو وہ فون آپ کے لئے بہترین ہے. جب بھی اسمارٹ فون خریدنے لگیں تو درج ذیل فیچرز کو دیکھنے کے بعد خریدیں۔

٭ کیمرہ اسمارٹ فون خریدنے سے پہلے اس کا کیمرہ ضرور چیک کریں. بہت سارے اسمارٹ فون مہنگے تو بہت ہوتے ہیں لیکن ان کا کیمرہ بہت خراب کوالٹی کا ہوتا ہے. جس اسمارٹ فون کا 12 میگا پکسل کیمرہ ہے تو وہ اسمارٹ فون آپ خرید سکتے ہیں۔ اس کے ساتھ کیمرے کا فلیش اور امیج اسٹیبلائزیشن اور دیگر فنکشنز کو بھی چیک کریں۔

٭ فون اسکرین اسمارٹ فون کی آئیڈیل اسکرین کی بات کی جائے تو 4 انچ سے 5 انچ تک کی فون اسکرین آئیڈیل اسکرین کہلائی جاتی ہے۔ 4 سے 5 انچ تک کے موبائل فون باآسانی جیب میں آجاتے ہیں۔

٭بیڑی اسمارٹ فون کے لئے بیٹری لائف کا اچھا ہونا بہت ضروری ہے۔ اگر آپ کے موبائل کی بیٹری لائف اچھی نہیں ہوگی تو اسمارٹ فون جلدی خراب ہوسکتا ہے اور اس طرح آپ کے پیسے ضائع ہوسکتے ہیں۔ لہذا کوشش کریں کہ دیر تک چلنے والی بیٹری والا اسمارٹ فون خریدیں۔

٭ موبائل ریم کوشش کریں کہ اسمارٹ فون کی ریم 2 جی بی ضرور ہو۔ 2 جی بی ریم سے کم والے اسمارٹ فون اچھا پرفارم نہیں کرتے اور جلدی ہینگ ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

٭ اپ ٹو ڈیٹ سافٹ وئیر جب بھی اسمارٹ فون خریدیں تو بات کا خیال رکھیں کہ اس فون کا آپریٹنگ سسٹم اپ ٹو ڈیٹ ہو. اس طرح آپ کو نئے فیچرز سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکتا ہے اور آپ کا فون بھی اچھا پرفارم کرتا رہے گا۔

اسمارٹ فون خریدنے سے پہلے یہ 5 فیچرز ضرور دیکھیں۔ اسمارٹ فون خریدنے سے پہلے یہ 5 فیچرز ضرور دیکھیں۔ Reviewed by ARK Dunya on April 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.