اگر آپ خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ 5 چیزیں فیس بک پر ڈالنے سے پہلے پوسٹ ضرور پڑھیں۔

آجکل تو ہم سب خوشی کے ساتھ فیس بک استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگی کی تمام معلومات فراہم کرتے ہیںلیکن یہ ایک غیر محفوظ عمل ہے اور اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فیس بک پر کون کون سی معلومات شیئر ہوتی ہیں اور آپ کوانہیں ہرگز شیئر نہیں کرنا چاہیے تاکہ آپ محفوظ رہ سکیں۔

آپ کی دلچسپیاں جو بھی کچھ آپ فیس بک پر سرچ کرتے ہیں اس کے بارے میں فیس بک کو علم ہوتا رہتا ہے اوریہ آپ کی دلچسپی کو سامنے رکھتے ہوئے ویسی ہی پوسٹس دکھاتا ہے۔ دوسرے الفاظ میں فیس بک کو آپ کی ان باتوں کا علم ہوچکا ہوتا ہے جو آپ کے قریبی دوست بھی نہیں جانتے۔ آپ کی سالگرہ ہر فیس بک صارف اپنی سالگرہ کی تاریخ بڑے ذوق و شوق کے ساتھ بتاتے ہیں اور اس تاریخ کولوگوں سے مبارکباد بھی سمیٹتے ہیں لیکن یہ ایک خطرناک بات ہے کیونکہ یہ وہ معلومات ہے جو کہ بینک اکاﺅنٹ تک رسائی دیتا ہے۔

گھر کا ایڈریس اگر کوئی اجنبی آپ سے گھر کا پتہ پوچھے تو آپ کبھی بھی اسے یہ نہیں بتائیں گے لیکن فیس بک پر یہ کام آپ بہت خوشی سے کرتے ہیں۔ اس طرح سے وہ اپنی سلامتی کو شدید خطرے میں ڈالتے ہیں۔ سکول اور دیگر معلومات فیس بک پر تعلیمی معلومات کے علاوہ کام کاج اور ملازمت کی تفصیلات بھی ہوتی ہیں جو کہ دوسروں تک پہنچ جاتی ہیں۔ اس طریقے سے وہ لوگ بھی آپ تک رسائی حاصل کرلیتے ہیں جن سے آپ بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔

اگر آپ خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ 5 چیزیں فیس بک پر ڈالنے سے پہلے پوسٹ ضرور پڑھیں۔ اگر آپ خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ 5 چیزیں فیس بک پر ڈالنے سے پہلے پوسٹ ضرور پڑھیں۔ Reviewed by ARK Dunya on April 21, 2018 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.