موبائل صارفین کیلئے بری خبر، سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ ری چارج پر ٹیکس بحال کردیا۔

موبائل فون پر اب 100 روپے ری چارج پر 100 روپے کا بیلنس نہیں ملے گا، سپریم کورٹ نے 12 جون 2018ء کو جاری کیا گیا حکم امتناع ختم کردیا گیا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے موبائل کارڈ پر ٹیکسز بحال کردیئے۔

موبائل لوڈ کے مزے اُڑانے والے صارفین کی موجیں ختم، سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ سناتے ہوئے موبائل لوڈ پر ٹیکس بحال کر دیا، اب کسٹمرز کو 100 کے لوڈ پر پہلے کی طرح 75 روپے ہی ملیں گے۔

تفصیلات کے مطابق 100 روپے کے کارڈ پر 100 روپے کا بیلنس نہیں ملے گا، موبائل فون کارڈ پرتمام ٹیکسز دوبارہ بحال کردیے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 12جون کوجاری حکم امتناع واپس لے لیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں موجود موبائل فون کمپنیاں 100 روپے کے ری چارج پر 40 روپے کی کٹوتی کرتی تھیں جس میں سروس چارجز اور ٹیکس کی رقم شامل تھے، صارفین کا دیرینہ مطالبہ تھا کہ کمپنیوں کی جانب سے کٹوتی پر جواب طلب کیا جائے۔
موبائل صارفین کیلئے بری خبر، سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ ری چارج پر ٹیکس بحال کردیا۔ موبائل صارفین کیلئے بری خبر، سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ ری چارج پر ٹیکس بحال کردیا۔ Reviewed by Author AR on April 24, 2019 Rating: 5

No comments:

Powered by Blogger.