موٹرولا نے اپنے موٹو جی اور موٹو ای اسمارٹ فون سیریز کی نئی ڈیوائسز کو متعارف کرایا ہے اور کمپنی کے مطابق کم قیمت میں صارفین کو بہترین فیچرز فراہم کیے جائیں گے۔
موٹو جی سیریز میں 2 فونز جی 6 اور جی سکس پلے متعارف کرائے گئے ہیں اور دیکھنے میں دونوں لگ بھگ ایک جیسے ہی ہیں۔
دونوں فونز میں 5.7 انچ ڈسپلے 18:9 ریشو کے ساتھ دیا گیا ہے تاہم فیچرز کے لحاظ سے جی سکس زیادہ بہتر ہے۔
مزید پڑھیں : موٹرولا کا ‘سستا ترین’ اسمارٹ فون پاکستان میں دستیاب
اس میں اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر، تھری سے 4 جی بی ریم، 32 سے 64 جی بی اسٹوریج کے آپشن بھی دیئے گئے ہیں، جبکہ فاسٹ چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی سپورٹ دی گئی ہے۔
اس بار بھی فنگر پرنٹ سنسر فرنٹ پر ہے جبکہ ڈوئل بیک کیمرہ پورٹریٹ موڈ کا فیچر فراہم کرتا ہے، اسی طرح ایکٹو فوٹو موڈ کے ساتھ بلٹ ان فیس فلٹرز اور دیگر کئی نئے کیمرہ فیچرز بھی موجود ہیں۔
جی سکس پلے میں بیک پر 12 میگا پکسل کیمرہ دیا گیا ہے جبکہ ٹو سے تھری جی بی ریم،16 سے 32 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں۔
اس کی خاص بات اس کی 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔
ای سیریز میں بھی 2 فونز ای 5 پلے اور ای 5 پلس متعارف کرائے گئے ہیں۔
موٹو ای 5 پلے (بائیں) اور موٹو ای 5 پلس (دائیں) — فوٹو بشکریہ دی ورج
ان میں ای فائیو پلس زیادہ بہتر فون ہے جس میں سکس انچ اسکرین، اسنیپ ڈراگون 435 پراسیسر، تھری جی بی ریم، 32 جی بی اسٹوریج، 12 میگا پکسل کا سنگل بیک کیمرہ دیا گیا ہے۔
اور اس کی بیٹری بہت طاقتور ہے جو کہ 5000 ایم اے ایچ کے ساتھ ہے اور اگر بہت زیادہ استعمال نہیں تو کئی دن ایک چارج پر اسے چلایا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : موٹرولا کے جی فائیو اور جی فائیو پلس بجٹ فونز پیش
موٹو ای فائیو پلے پلاسٹک باڈی کے ساتھ ہے جس میں 5.2 انچ ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ 2800 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے۔
یہ فون مئی یا جون میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے اور قیمت کے لحاظ سے کافی مناسب یا بجٹ فونز قرار دیئے جاسکتے ہیں۔
جی سکس 249 ڈالرز (2 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ جی سکس پلس 199 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیے جائیں گے۔
ای سیریز کے فونز کی قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر توقع ہے کہ یہ 100 ڈالرز (10 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) کی رینج میں ہوگی، بلکہ کمپنی کو تو توقع ہے کہ سبسڈیز کے ساتھ ان فونز کو مزید سستا بھی کیا جاسکے گا۔
No comments: